اردو

urdu

ETV Bharat / state

فضیلہ شیخ نے نیشنل کراٹے میں برونز میڈل حاصل کیا - طالبہ فضیلہ شیخ

احمدآباد کے جوہاپورا فتح واڑی کی رہنے والی، جوہا پورا ایف ڈی اسکول میں 9ویں جماعت کی طالبہ فضیلہ شیخ نے نیشنل جوڈوں کراٹے مقابلے میں برونز میڈل حاصل کر کے والدین اور گجرات کا نام روشن کیا ہے۔

فضیلہ شیخ نے نیشنل کراٹھے میں برونز میڈل حاصل کیا
فضیلہ شیخ نے نیشنل کراٹھے میں برونز میڈل حاصل کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 7:27 PM IST

فضیلہ شیخ نے نیشنل کراٹھے میں برونز میڈل حاصل کیا

احمدآباد: جوہا پورا ایف ڈی اسکول کے 9ویں جماعت میں زیر تعلیم میڈل حاصل کرنے والی فضیلہ شیخ کا کہنا ہے کہ میری اسپورٹس کی جرنی صرف ایک سال کی ہے لیکن گزشتہ پانچ ماہ سے میں کراٹھے کی پریکٹس کر رہی ہوں۔ مجھے سب سے پہلے نیشنل میں کھیلنے کا موقع ملا۔ جہاں میں نیشنل کراٹھے کے لیے 28 دسمبر 2023 کو ہریانہ گئی تھی۔ 30 دسمبر کو میرا میچ تھا، جس میں میں نے جیت حاصل کی تھی اور اس کے لیے 31 دسمبر کو مجھے برانز میڈل ملا۔

انہوں نے فیملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاپا آٹو رکشا چلاتے ہیں اور میری امی ہاوس وائف ہیں۔ میرے سر نے مجھے اس مقابلے کی اطلاع دی اور کہا کہ تمہیں حصہ لینا چاہیے، تم بہتر کھیل سکتی ہو۔ سر کا نام محمد عرفان ہے، ان کے کہنے پر ہی میں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

وہ آگے کہتی ہیں کہ جب مجھے ہریانہ جانا تھا تو میں نے گھر میں پاپا سے اجازت لی لیکن پاپا نے منع کر دیا تھا۔ بہت اسرار کرنے پر ممی نے پاپا کو کسی طرح منایا، اس کے بعد مجھے جانے کا موقع ملا۔ میری خواہش ہے کہ آگے میں انٹرنیشنل بھی کھیلوں، اسٹیٹ میں بھی کھیلوں، مجھے امید ہے کہ میں نیشنل دوبارہ جیتوں گی۔ میڈل جیت کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور آگے کے لیے میں کافی پُرامید ہوں۔

فضیلہ شیخ کے والد خلیل احمد شیخ نے کہا کہ میں آٹو رکشہ چلاتا ہوں اور اسی سے ہی گھر کا روزی روٹی چلتا ہے۔ میں ایک نارمل فیملی سے تعلق رکھتا ہوں لیکن بیٹی کے خواب پورا کرنے کے لیے میں پوری محنت کرتا ہوں۔ میں نے شروعات میں اپنی بیٹی کو نیشنل میں ہریانہ جا کر کھیلنے سے منع کیا تھا۔ پھر میری اہلیہ کے سمجھانے پر میں نے اپنی بیٹی کو نیشنل کراٹھے مقابلے میں کھیلنے کے لیے بھیجا۔ جہاں پہلی بار میں ہی اس نے نیشنل میں جیت حاصل کی۔ بھلے ہی وہ گولڈ میڈل حاصل نہیں کر سکی لیکن ایک ٹرم میں نیشنل میں برونز حاصل کرنا بہت بڑی بات ہوتی ہے۔ ہم اس کے کامیابی کے لیے آگے بھی سپورٹ کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛

مکتم پورا جوہاپورا کے کونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے فضیلہ شیخ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ فضیلہ نے جیت درج کر کے والدین کے ساتھ ساتھ اس بستی کا بھی نام روشن کیا ہے۔ کچھ کھیلنے کے لئے باہر جانا اور باہر جا کر نیشنل میں کامیابی حاصل کرنا یہ بڑے فخر کی بات ہوتی ہے۔ اس خاص موقع پر ہم ان کو اور ان کے والدین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details