پولیس نے پیر کو بتایا کہ گورنا گاوں میں ارجن بھائی عرف بابو بھائی ہری رام(31)اپنے کھیت میں کام کررہے تھے اور اس کے ساتھ کھیت میں مزدور بھی تھے۔
اسی دوران بارش میں اچانک بجلی گرنے سے کسان ارجن بھائی کی موت ہوگئی اور دونوں مزدور جھلس گئے۔اسی حالت میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع میہسنا کے لاگھنج علاقہ میں پڑھریا گاوں کے نزدیک کل پانچ مزدور لکڑی کاٹ رہے تھے تبھی اچانک بجلی کی زد میں آنے سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دیگر تین جھلس گئے تھے۔
اس وقت بارش بھی ہورہی تھی۔تینوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسی طرح ضلع ارولی میں بھیلوڈا علاقہ میں بارش کے دوران بکری چرارہے شردھا بنگلوج علاقہ کے رہائشی سریش بھائی(50)کی آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔