اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک کروڑ کی جعلی کرنسی کے ساتھ پانچ افراد گرفتار - surat police

گجرات کرائم برانچ نے سورت میں جعلی کرنسی کے ساتھ پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت پرتیک ،پروین چوپڑا،کدو چوپڑا،موہن مادھو،اور رادھا رمن سوامی کے طور پر کی گئی ہے۔

جعلی کرنسی کے ساتھ پانچ افراد گرفتار

By

Published : Nov 25, 2019, 9:25 AM IST

گجرات کرائم برانچ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سورت شہرمیں ایک کروڑ چار لاکھ روپئے کی بھارتی جعلی کرنسی کے ساتھ پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل معلومات کے بعد انھوں نے پرتیک کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے چار لاکھ روپئے کی جعلی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔اس سلسلہ میں پوچھ گچھ کےدوران پرتیک نے بتایا کے اس کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی ہیں جو اس کام میں اس کی مدد کرتے ہیں۔

پرتیک سے لی گئی معلومات کی بنیاد پر مزید چار افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے ایک کروڑ روپئے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر کرائم برانچ راہل پٹیل کے مطابق یہ تمام افراد کھیڈا گاؤں میں جعلی کرنسی چھاپ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پروین پیشہ ور مجرم ہے اور اس پر پہلے سے ہی سات سے آٹھ مقدمے چل رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details