اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ - ضلع کچھ کا نليا 3.3 سیلسیس کے کم از کم درجہ حرارت

شمالی ہند میں برفباری اور بارش کی وجہ سے عام طور پر کم سرد موسم والے گجرات میں ایک ہی رات میں درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔

گجرات میں درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ
گجرات میں درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ

By

Published : Jan 9, 2020, 1:14 PM IST

ضلع کچھ کا نليا 3.3 سیلسیس کے کم از کم درجہ حرارت کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست کا سب سے سرد ترین مقام رہا ۔ ریاست میں کئی مقامات پر 24 گھنٹے میں ہی درجہ حرارت سات ڈگری سے بھی زیادہ نیچے آ گیا ہے جس سے اچانک شدید سردی کا احساس ہو رہا ہے۔ پچھلی رات اس سردی کے دوران اب تک سب سے سرد رات رہی ہے۔

موسمیات مرکز کی جانب سے آج موصول سرکاری معلومات کے مطابق کم از کم آٹھ مقامات پر درجہ حرارت سنگل عدد پر پہنچ گیا ۔ حمد آباد شہر میں بھی اس میں چار ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ۔ نليا سمیت کئی مقامات پر اس سردی میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت درج کیا ہے ۔ داراحکومت گاندھی نگر 7.5 سیلسیس کے کم از کم درجہ حرارت کے ساتھ ریاست میں دوسرا سب سے سردترین مقام رہا ۔ بھُج 8.3 ڈگری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details