احمدآباد:بین الاقوامی یوگا مقابلہ جو کہ 30 جولائی کو ممبئی میں منعقد ہوگا۔ اس کے سلسلے میں یوگا گرو ڈاکٹر محبوب قریشی نے بتایا کہ ہندوستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی یوگا مقابلہ 30 جولائی کو ممبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ یوگا چیمپئن شپ کا اہتمام یوگا الائنس انٹرنیشنل اینڈ یوگا اسپورٹس فاؤنڈیشن آف انڈیا نے کیا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے یوگا کو بین الاقوامی سطح پر کافی بلندی اور پذیرائی ملی ہے اور اسی وجہ سے اس سال ہندوستان میں سب سے بڑی یوگا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
Yoga Expert Dr Mehboob Qureshi ماہر یوگا اور بین الاقوامی ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر محبوب قریشی سے خصوصی گفتگو - بین الاقوامی ریکارڈ ہولڈر ماہر یوگا ڈاکٹر قریشی
بھارت کا سب سے بڑا بین الاقوامی یوگا مقابلہ 30 جولائی کو ممبئی میں منعقد ہوگا۔ جس کے لیے ماہر یوگا اور بین الاقوامی ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر محبوب قریشی کا بطور ریفری انتخاب کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے ڈاکٹر محبوب قریشی سے خصوصی گفتگو کی۔ Exclusive Interview with Yoga Expert Dr Mehboob Qureshi
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے لیے ایک اور فخر کی بات یہ ہے کہ مجھے ریفری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں بھارت سمیت دنیا کے تقریباً 25 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ مختلف ممالک کے تقریباً 100 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ جس میں یوروپ اور امریکہ سمیت ایشیائی ممالک کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ تنظیم کے سکریٹری ڈاکٹر شیوم مشرا، بین الاقوامی صدر وو ہونگ ین اور مختلف عہدیدار اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ یوگا اسپورٹس فاؤنڈیشن کا پوری منصوبہ بندی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ یوگا سے متعلق مختلف پروگراموں کو دنیا میں پھیلانا ہے۔ جس میں مس یوگا کوئین، لیجنڈ یوگا جیسے مقابلے کرنے کی اب تک کوششیں کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں کس طرح سے ورلڈ ریکارڈ بنایا اور کیوں یوگا کرنے کی شروعات کی اس پر بھی کافی دلچسپ باتیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دل میں شکایت تھی۔ میں نے کافی ڈاکٹرز کو بھی دکھایا لیکن میرا مسئلہ حل نہیں ہوا تو میں نے ایک یوگا ٹیچر سے رابطہ کیا اور انہوں نے مجھے سو آسن کرنے کو کہا اور میں نے روزانہ سو آسن کیا اور اس کے بعد دوسرے آسن بھی کرنے لگا تب مجھے دل میں درد ہونے کی شکایت ختم ہوئی اور آہستہ آہستہ میں اسپورٹس سے ہٹ کر یوگا ایکسپرٹ بن گیا۔ میں نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں یوگا شبیر کی آن لائن یوگا سکھایا اور مجھے 2019 میں پہلا مسلم یوگا ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کا اعزاز ملا۔ میں نے کورونا کے دوران بھی یوگا کے ذریعے لوگوں کی بیماریوں کو ختم کرنے کی پہل کی۔ آج اس مقام تک پہنچ کر میں کافی خوش ہوں۔