احمد آباد:Gujarat Polls 2022 گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کی طرف سے گجرات کا دورہ جاری ہے۔ گجرات میں بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سمیت سوشل ڈیموکریٹک پارٹ آف انڈیا نے بھی انتخابات لڑے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے گجرات کا دورہ کیا اور نیشنل ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔
ای ٹی وی بھارت نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹ آف انڈیاکے قومی صدر ایم کے فیضی SDPI National President MK Faizi سے موجودہ سیاسی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے سنہ 2002 گجرات فساد معاملہ میں مودی جی کو کلین چٹ دیے جانے پر کہا کہ 'سپریم کورٹ نے کوئی نیا فیصلہ نہیں سنایا، بلکہ نریندر مودی کو جو کلین چٹ سب سے پہلے نانا وتی کمیشن نے دی تھی، اسی کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نانا وتی کمیشن کو خود نریندر مودی حکومت نے تشکیل دیا تھا اور کمیشن نے مودی جی کو کلین چیٹ دیا تھا، اسی کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر اب سپریم کورٹ سے نریندر مودی کو دوبارہ کلین چٹ ملی ہے۔ سپرم کورٹ نے اسے ہی قبول کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ گجرات میں جو ہوا ہے، وہ صحیح تھا بلکہ وہ پوری طرح غلط ہے'۔
فیصلے کے بعد سرکاری ایجنسیوں کی کارروائی اور تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا تیستا سیتلواڑ سمیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنہیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان سبھی کو فوراً رہا کیا جائے۔ غیر ملکی فنڈس پر انہوں نے کہا کہ 'اب تک تیستا کو کیوں نہیں گرفتار کیا گیا۔ کورٹ کے فیصلے کے بعد ان پر ایکشن لینے کا مطلب یہ کہ سرکار یہ بتانا چاہتی ہے، ان کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو کسی نہ کسی وجہ سے جیل میں ڈالا جائے گا۔'