احمد آباد:گجرات پبلک ویلفیئر ٹرسٹ نے مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کے لیے ایک سمینار کا انعقاد کیا۔ یہ سمینار گجرات پبلک ویلفیئر ٹرسٹ نے ٹیگور ہال احمد آباد میں منعقد کیا تاکہ ان طلباء کی رہنمائی کی جا سکے جو یونین پبلک سروس کمیشن جیسے IFS ،IAS اور IPS کے ذریعہ منعقدہ مسابقتی امتحان میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں ملک کے مشہور آئی اے ایس کوچ سمیر صدیقی سے ای ٹی وی بھارت کو نہایت اہم باتیں بتائیں۔ اس موقعے پر آئی اے ایس کوچ سمیر صدیقی نے مقابلہ جاتی امتحانات میں طلباء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جناب سمیر صدیقی نے ماضی اور حال کے درمیان تقابلی رپورٹ پیش کی اور یو پی ایس سی کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی تبدیلیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ اس صورتحال میں طلبہ کو بھی اپنی تعلیمی صورتحال میں تبدیلی لانے کی ضرورت کو مثال کے ذریعہ پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سرکاری خدمات سے ریٹائر ہونے والے سینئر کیڈر کے معززین کا طلباء میں خیر مقدم کیا گیا تاکہ طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کی ترغیب دی جا سکے۔ سرکاری ملازمت میں سرکاری مشینری کا حصہ ہونے کے ناطے ایسے اعلیٰ افسران کا فرض ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف کریں۔ اس نکتے کو سمیر صدیقی نے بہت مضبوطی سے پیش کیا۔ بروڈہ مسلم ڈاکٹر ایسوسی ایشن صدر زبیر گوپلانی، جنہوں نے پورے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منظم کیا، ٹرسٹ کی طرف سے مقابلہ کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء کے لیے کیے گئے انتظامات کا خاکہ پیش کیا۔ زبیر گوپلانی نے لائبریری، ریڈنگ روم، انٹرنیٹ وغیرہ جیسی سہولیات کے ساتھ مختلف مقامات پر مراکز شروع کرنے کے معاملہ کی نشاندہی کی۔