اردو

urdu

ETV Bharat / state

Interview With Jignesh Mevani بلقیس بانو کے قصورواروں کا استقبال گجرات کا سنسکار نہیں - بلقیس بانو کے قصورواروں کا استقبال

وڈگام کے رکن اسمبلی و کانگریس رہنما جگنیش میوانی نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے وڈگان اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں سے متعلق خصوصی بات چیت کی۔ Exclusive Interview With Jignesh Mevani

بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی گجرات سنسکار کے خلاف
بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی گجرات سنسکار کے خلاف

By

Published : Sep 17, 2022, 5:33 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 7:08 PM IST

احمدآباد: گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جس سے متعلق تمام سیاسی جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہیں گجرات کانگریس ورکنگ کمیٹی کے چیئرمن جگنیش میوانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کانگریس اپنا مینو فیسٹو بنائیں گی وہیں وڈگان اسمبلی حلقہ کا الگ سے مینو فیسٹو بنایا جائے گا۔

کانگریس رہنما جگنیش میوانی نے اپنے حلقہ اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اگر پارٹی انہیں ٹکٹ دیتی ہے تو وہ مختلف اسکیموں کے تحت مزید کام کریں گے۔ Exclusive Interview With Jignesh Mevani

جگنیش میوانی سے خاص بات چیت

انہوں نے کہا کہ احمد آباد گجرات یونیورسٹی کے لو بھون کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام سے جڑے اس کے لیے ہم نے احتجاج کیا تھا۔ اس کے لیے مجھے چھ مہینے کی سزا سنائی گئی ہے۔گزشتہ مہینہ مہیسانہ کی ٹاؤن کی کورٹ میں تین مہینے کی سزا سنائی۔لگاتار ہمیں ٹارگیٹ کیا جارہا ہے۔ Interview With Jignesh Mevani

جگنیش میوانی نے بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی پر سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ بلقیس بھارت کی بیٹی ہے۔ ہماری بیٹیوں کے قصورواروں کو رہا کردینا اور ان کا استقبال کرنا یہ گجرات کے سنسکار نہیں ہوسکتے اور بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لیے وہ ایک پیدل مارچ میں حصے لینے والے ہیں جو بلقیس بانو کے گاؤں رندھیک پور سے سابرمتی آشرم احمدآباد تک نکالی جائے گی۔ Jignesh Mevani on bilkis bano

یہ بھی پڑھیں:Congress on Modi Medical College ایل جی میڈیکل کالج کا نام نریندرمودی میڈیکل کالج رکھنے پر کانگریس کا اعتراض

Last Updated : Sep 17, 2022, 7:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details