بھارت کے مشہور نعت خواں دانش دار اور داور دار نے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا سے خصوصی گفتگو کی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے دانش دار نے بتایا کہ 'وہ پہلی بار ریاست گجرات کے احمدآباد آئے ہیں اور وہ احمدآباد میں اتحاد امت کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں۔'
دانش دار نے کہا کہ 'آج کے دور میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور ہم بھی اتحاد کا پیغام دینے یہاں آئے ہیں۔'
نعت گوئی کی شروعات کیسے کی اس پر دانش دار نے بتایا کہ 'رمضان کا مہینہ تھا تب ہم دونوں بھائیوں نے فیصلہ کیا کہ ہم نعت پڑھتے ہیں اور اس کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم نے ویڈیو بنائی اور اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور ہمیں خوب پیار ملا۔'
وہیں دانش کے بھائی داور دار نے بتایا کہ 'میں پہلے سے ہی سونگس ریکارڈ کراتا تھا گانے گاتا تھا دانش بھی اسی طرح کرتا تھا تو رمضان کے ایک دن پہلے یہ آئیڈیا دانش نے دیا۔ پھر ہم نے 'حسبی ربی' حمد کی ویڈیو بنائی اور اپلوڈ کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔ تب سے اب تک ہم نعت شریف پڑھ رہے ہیں۔'
آرٹیکل 370 کے کشمیر کے تعلق سے دانش دار نے کہا کہ 'وہاں حالات تھوڑے خراب ہیں۔ کچھ لوگوں نے 370 کا ہٹانا قبول کرلیا تو کچھ لوگوں کو ناگوار ہوا۔