گجرات کے ان مسلم رہنماؤں کی اس ملاقات کو بی جے پی ایک سیاسی دورہ قرار دے رہی ہے جس کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے ای ٹی وہ بھارت کو بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی شاہین باغ میں مظاہرے پر بیٹھی خواتین کا حوصلہ بڑھانے گئے تھے اور اس تعلق سے دہلی میں کانگریس کے سینیئر رہنما سلمان خورشید سے بھی ملاقات کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ' ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جس طرح سے ٹکڑے ٹکڑے کی سیاست چل رہی ہے وہ بند ہو کیونکہ شاہین باغ میں ہو رہے احتجاجی مظاہرے سے ڈرکر بی جے پی مظاہرے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے اور مظاہرے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ہندو مسلم کرکے دہلی کے لوگوں کا ذہن آلودہ کیا جارہا ہے کیونکہ اب دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخبات میں بی جے پی کی شکست ہونے والی ہے اس لیے بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے'۔