احمدآباد:ہارٹ اٹیک یعنی دل کا دورہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں زیادہ تر لوگ اپنی جان گواہ دیتے ہیں۔ اگر دل کا دورہ پڑنے کے بعد مریض کو فوری طبی علاج مل جاے تو اس کی جان بچائی بھی جا سکتی ہے۔ لیکن دل کا دورہ کیوں پڑتا ہے اور اس سے کس طرح بچا جائے اس پرہارٹ اسپیشلسٹ سینیئر ڈاکٹر پرینکر سنہا نے کہا کہ، گجرات میں گزشتہ ایک سال میں دل کے امراض میں اضافہ ہوا ہے۔ دل کے دورے کی بڑھتی ہوئی شرح آج کی نسل کے لیے باعث تشویش ہے۔ دل کے دورے کے وجہ چربی کا جمع ہونا ہے، چربی جمع ہونے کی وجہ سے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں جو بلاخر ہارٹ اٹیک کی وجہ بن جاتی ہے۔ نئی نسل صحت کے بارے میں شعور رکھتی ہے، لیکن تناؤ میں اضافہ ہوا ہے. ہوٹل کلچر میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی یا نشے کی چیزیں کھانے سے بھی نوجوانوں میں یہ بیماری عام ہوتی جارہی ہے۔ دل کو خون فراہم کرنے والی شریان تناؤ کی وجہ سے کھردری ہو سکتی ہیں جو دل کے دورہ کا باعث بن سکتے ہیں۔
Heart Diseases کارڈیولوجسٹ اور ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر پرینکر سنہا سے خصوصی گفتگو - ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لئے احتیاط اور تدابیر
گجرات میں ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ پڑنا)کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لئے کیا احتیاط اور تدابیر ضروری ہیں، اس پر احمد اباد ہارٹ ہاسپٹل کے کارڈیولوجسٹ اور ہارٹ اسپیشلسٹ سینیئر ڈاکٹر پرینکر سنہا سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن ارا نے خصوصی بات چیت کی۔Rapid increase in heart attack cases in Gujarat
Published : Oct 13, 2023, 1:07 PM IST
یہ بھی پڑھیں: امراض قلب کے بروقت علاج سے 85 فیصد اموات کو روکا جا سکتا ہے، ڈاکٹر اے جی آہنگر
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے کیسز زیادہ پائے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے ہارٹ اٹیک 55 سے 60 سال کی عمر میں آتا تھا لیکن اب 30 سے 35 سال کے لوگوں کو دل کا دورہ پڑ رہا ہے کیونکہ نوجوانوں میں تناؤ تین سے چار گنا بڑھ گیا ہے اور ہارٹ اٹیک کی شرح خراب فوڈ پیٹرن کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے ۔ ڈاکٹر پرینکر سنہا کے مطابق کئی مریضوں کو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کروانا پڑتا ہے۔ ٹرانسپلانٹیشن ایک بہت ہی پیچیدہ عمل ہے اور یہ بڑا ہی مہنگی سرجری ہے، تاہم گجرات کے وزیراعلی بھوپیندر پٹیل کی حکومت نے جولائی 2023 میں ایک حساس فیصلہ لیا ہے، جس میں اے بی پی ایم جے ما AB PMJAY MA کے تحت دستیاب ہیلتھ کور کی رقم کو پانچ لاکھ سے بڑا کر 10 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ اور جس کے پاس یہ کارڈ موجود ہے وہ باسانی اپنا علاج مفت میں کروا سکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہارٹ ٹرانسپلانٹ بھی کروایا جا سکتا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اب اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور لوگوں کو اس بیماری سے راحت بھی مل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑی تشویش ناک بات یہ ہے کہ لوگ کم عمری میں دل کی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اس لیے لوگوں کو یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ وہ فیٹ رہے مناسب خوراک کھائے ہلکی ورجز کرے اور سگریٹ نوشی ایا شراب نوشی سے پرہیز کرے دمہ دائمی رکاوٹ پلمونری بیماری اور پھیپھڑوں کے فائبروسس میں مبتلا افطلاع افراد میں دل کی بیماری ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ان لوگوں کے علاوہ جو تمباکو نوشی اور شراب نوشی کرتے ہیں انہیں دل کا دورہ پڑھنے کا امکان زیادہ رہتا ہے
یہ بھی پڑھیں:ٹانگوں میں درد ہائی کولیسٹرول کی علامت ہو سکتا ہے
ڈاکٹر پرینکر سنہا نے کچھ تدابیر میں شیئر کئے جسے اپنا کر قلب کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ دل کے دورے سے بچنے کے لیے روزانہ ورزش کرنا ضروری ہے اور اپنی فٹنس کو بہتر رکھنے کے لئے غذائیت سے بھرپور چیزیں کھائیں اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔ تمباکو نوشی شراب سمیت کسی بھی قسم کی نشہ اور اشیا سے پرہیز کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ ڈاکٹر پرینکر سنہا کے مطابق اگر کسی کو ذیابیطس، بی پی یا پھیپھڑوں کے مسائل ہیں تو وہ محتاط رہیں اور وقت پر جانچ کراتے رہیں۔