اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: نفرت کا ماحول ختم کرکے محبت قائم کریں. اقبال پٹنی - establish love

آل انڈیا ملی کونسل گجرات کے رکن اقبال پٹنی نے موجودہ حالات میں آپسی اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

"نفرت کا ماحول ختم کرکے محبت قائم کریں." اقبال پٹنی
"نفرت کا ماحول ختم کرکے محبت قائم کریں." اقبال پٹنی

By

Published : Nov 9, 2021, 2:30 PM IST

ملک میں ہورہے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے دوران آج آل انڈیا ملی کونسل گجرات کے رکن اقبال پٹنی نے عوام سے اپیل آپسی اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو
اقبال پٹنی میڈیا کو دیئے ایک بیان میں کہا کہ میں تقریباً پندرہ سال سے آل انڈیا ملی کونسل گجرات کی تنظیم سے جڑا ہوا ہوں اور ہماری تنظیم ملی اتحاد امت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کئی تنظیمیں قومی اتحاد پر کام کررہی ہیں۔ ان سب سے میں گزارش کرتا ہوں کہ نفرت کے ماحول کو ختم کرکے محبت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت قائم کریں۔ مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی عوام الناس قائدین سے بدزن ہوجاتے ہیں، ہم کچھ ایسے کلمات بول دیتے ہیں یا کچھ ایسے جملے بول دیتے ہیں جس سے قائدین سے عوام اور خاص طور سے نوجوان بدزن ہوجاتے ہیں۔ اس سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details