ریاست گجرات کے دھولکہ شہر میں دو روز قبل 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ 10 سے زائد افراد نے جنسی زیادتی کی۔ وہیں نابالغ لڑکی کو احمدآباد کے سول ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ gang rape 14 year old girl in Dholka
نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، آٹھ سے زائد ملزمین گرفتار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی انہوں نے اپنی ٹیم کو فوراً دھولکہ بھیجا۔
ایم آئی ایم گجرات کے رکن اعجاز خان پٹھان نے کہا کہ 'ہمیں جیسے اس معاملے کی اطلاع ملی تو ہم سب سے پہلے دھولکہ شہر پہنچے اور معاملے کی جانکاری لی۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم انصاف کی لڑائی میں ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہے۔' Eijaz Khan Pathan on Dholka rape case
وہیں اس معاملے میں سبھی ملزمین کے خلاف پاکسو اور IPC کی دفعہ 374، 375 اور 376 کے تحت معاملات درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Retired IB Officer Raped Minor: ریٹائرڈ افسر نے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی
دھولہ شہر کے سماجی کارکن مسعود خان نے کہا کہ 'جنسی زیادتی کے معاملے میں لڑکی کے والدین دھولکہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے گئے تو پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار دیا اور کیس نہ کرنے کا دباؤ ڈالا لیکن ہمیں جیسے کی اس بات کی خبر ملی تو ہم دھولکہ شہر کے تمام مسلم برادری کے سربراہ کے ساتھ آگے آئے اور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد پولیس نے 8 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔'