احمدآباد: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کی جانب سے عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس عید ملن پروگرام میں شرکت کرنے والے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے عید ملن پروگرام میں مختلف پارٹیز کے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ آج کی عید ملن پروگرام میں ہم نے ملک کے حالات پر غوروفکر کیا۔Eid Milan Program in Ahmedabad
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے سبھی لوگوں کو آئین پر یقین رکھتے ہوئے متحد ہوکر ملک کو بچانے کے لئے لیے کام کرنا چاہئے۔ یہ پیغام آج ہم نے عید ملن پروگرام میں دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ملک کے اندر دو سلوگن کو لے کر کام کر رہی ہے۔ "بھوک سے آزادی اور خوف سے آزادی"۔ ہماری آئیڈیالوجی سوشل ڈیموکریسی کی ہے، یعنی ملک کے تمام کمیونٹی کو ان کا حقوق ملنا چاہیے، اس کے لئے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کام کر رہی ہے۔Eid Milan Program in Ahmedabad