اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوراشٹر میں زلزلے کے جھٹکے

گجرات میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سوراشٹر میں زلزلے کے جھٹکے
سوراشٹر میں زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Jul 16, 2020, 12:33 PM IST

ریاست گجرات کے راجکوٹ سمیت شوراشٹر کے مختلف حصوں میں صبح 7:40 بجےزلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر اسکیل پر 4.8 کی شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔

وہیں زلزلے کے تعلق سے نیشنل سینٹر فور سسمولوجی نے تفصیلی معلومات فراہم کی ہے۔

وزیر اعلیٰ وجے روپانی کا ٹویٹ

اس سلسلے میں موصولہ تفصیلات کے مطابق آج صبح 7:40 بجے راجکوٹ کے لوگوں نے زلزلے کے 4.8 شدت محسوس کیے۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے اور زلزلے کے مرکز راجکوٹ سے 22کلو میٹر دور بتایا گیا ہے۔

شوراشٹر میں محسوس کئے گئے زلزلے کے بعد حکومت حرکت میں آئی ہے، ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی نے راج کوٹ اور امریلی اور سریندر نگر ضلع کے کلکٹر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور زلزلے کی تفصیلات حاصل کی۔

اس کے علاوہ اگر کسی بھی گاؤں یا مقام پر تھوڑا بہت بھی نقصان پہنچا ہے تو اس تفصیلات حاصل کر فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس تعلق سے ٹویٹر پر وزیر اعلی نے جانکاری دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details