احمدآباد: کورونا وائرس کی وجہ سے دو برس بعد ہر تہوار کافی زیادہ شان و شوکت سے منایا جارہا ہے اور 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہے جس میں ہر صاحب استطاعت کو قربانی ادا کرنا فرض ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے چنڈولہ علاقے میں واقع بکرا منڈی Ahmedabad Bakra Bazar میں لاکھوں کی تعداد میں بکرے فروخت کرنے کے لیے لائے گئے ہیں لیکن دو روز سے مسلسل بارش کی وجہ سے بکرا منڈی مندی کی شکار ہے۔
بکروں کے مالک کا کہنا ہے کہ احمدآباد میں راجستھان، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، ہریانہ اور چمبل کے جنگل کے بکرے لائے گئے ہیں۔ جو 15 ہزار سے دیڑھ لاکھ کی قیمتوں میں فروخت کیے جا رہے ہیں جو مختلف نسل اور جگہ کے ہیں جس میں دیسی بکرا، جاپانی بکرے، بربریہ بکرے اور سفید بکرے لوگوں کے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور اسے شوق سے خرید بھی رہے ہیں۔