احمدآباد: ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں چند سماجی تنظیموں نے عام لوگوں کو سرکاری دستاوزیزات بنوانے میں ہونے والے پریشانیوں کے مدنظر میگا کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں مختلف سرکاری دستاویزات بنوانے سے متعلق مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس تعلق سے کیمپ کا اپتمام کرنے والوں نے کہا کہ کوزہ فروش جماعت اور صدیقیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی نگرانی میں مختلف این جی اوز عافیت گروپ، ابابیل گروپ، MYSM روز میڈیکل وغیرہ کے تعاون سے چندولہ تالاب کے قریب باغے کوزہ فروش ہال، دانیلیمڈا میں میگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے دستاویزات بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری اسکیم کے فوائد یا کاموں کے لئے انکم سرٹیفیکیٹ ،راشن کارڈ، آدھار کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس میں انکم پیٹرن میں اضافہ، آیوشمان کارڈ، راشن کارڈ میں تصیح، نیز آدھار کارڈ۔ نمبر لنکنگ سمیت مخلتف خدمات کو عام لوگوں تک پہنچائی گئی۔ایک اندازے کے مطابق اس کیمپ میں تقریبا 550 لوگوں نے استفادہ کیا۔