احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں دھارمک سوہارد منچ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک کے حالات انتہائی حساس ہو چکے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں منی پور، راجستھان اورچھتیس گڑھ میں دل دہلا دینے والے واقعات پر پوری طرح سے قابو نہیں پا سکی ہیں، جبکہ نوح (ہریانہ) اور گروگرام میں پیش آنے والے واقعات، چلتی ٹرین میں ہونے والے جان لیوا واقعات، انتہائی تشویشناک ہیں۔
سوہارد منچ کے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پورا ہندوستانی معاشرہ۔ جس کی وجہ سے پورے ہندوستانی سماج کی نفسیات میں بے چینی اور افسردگی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا اور بعض تنظیموں کے الزامات اور رد عمل سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ایسے میں آج کے ماحول میں مذاہب، عقائد اور معاشروں میں امن، محبت اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے۔خوش قسمتی سے ہمارے گجرات میں امن ہے۔ آئیے اپنی پیاری ریاست گجرات کی پرامن شبیہ کو داغدار نہ کریں،اور امن کی تبلیغ کریں۔ مذہبی شخصیات کو اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھ کر امن کی عوامی اپیلیں کرنی چاہئیں ضروری لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sarkhej Roza Ahmedabad سرخیز روضہ کی تاریخی دیواریں ٹوٹنے کا خطرہ
ان حالات کے پیش نظر دھارمک سوہارد منچ گجرات کی عوام سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتا ہے کہ اس وقت سڑکوں پر نکل کر حالات کو مزید خراب کرنا درست نہیں ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کے تمام لوگ تحمل سے کام لیں اور محبت اور تعاون کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ تاکہ ہماری ریاست کا امن قائم رہے۔