احمدآباد: ریاست گجرات کے احمد آباد کے کالو پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پلیشور مہادیو کی مندر کو محکمہ ریلوے کی جانب سے 14 دن کے اندر ہٹانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر پیپلشور مہادیو مندر کے ٹرسٹی دوبے جی نے کہا کہ اس مندر کو توڑنے کے لیے محکمہ ریلوے احمدآباد کی جانب سے ایک نوٹس دیا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا ہے کہ 14 دن کے اندر اس مندر کو ہٹا دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مندر اور درگاہ کو منہدم کرنے کے سلسلے میں جو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس پر بے حد افسوس ہے۔ یہ بہت ہی قدیم مقامات ہیں کالو شہید درگاہ اس مندر کے پیچھے کی سائیڈ میں ہی ہے۔ اسے بھی توڑنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ مندر اے ایس آئی کے ماتحت ہے۔ اس کے باوجود اسے توڑنے کی بات کہی جا رہی ہے۔
احمدآباد ریلوے اسٹیشن پر واقع یپلیشور مہادیو مندر کو منہدم کا نوٹس - کالو پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم
احمدآباد کے کالوپور ریلوے اسٹیشن کو تجدیدکاری کے لیے محکمہ ریلوے نے مندر و درگاہ کو ہٹانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر موجود پیپلیشور مہادیو مندر کو بھی ہٹانے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔Demolition Notice Against Hanuman Mandir
احمد اباد ریلوے اسٹیشن پر واقع یپلیشور مہادیو کی مندر کو منہدم کا نوٹس
Published : Nov 17, 2023, 11:33 AM IST
یہ بھی پڑھیں:گجرات میں وقف املاک کے تحفظ کے لیے ہم کام کریں گے، رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا
ان کا کہنا ہے کہ ہم اسے بالکل بھی توڑنا نہیں چاہتے۔ اس مندر کے نیچے 600 سال قدیم ایک تاریخی کے سرنگ ہے جو پورے احمد آباد میں خفیہ راستے کے طور پر مشہور ہے۔ اگر اس مندرکو توڑا جائے گا تو اس پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ یہ تاریخی مقامات میں شامل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ جیسا ہے ویسا ہی رہے۔