اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات :کارپوریشن الیکشن کو وقت پر کرانے کا مطالبہ - گجرات میں کارپوریشن الیکشن

گجرات میں نومبر یا دسمبر ماہ میں میونسپل کارپوریشن انتخابات منعقد کیے جاسکتے ہیں۔لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس انتخابات کو نہیں کرانے کی مانگ کر رہے ہیں، وہیں اس سلسلے میں ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کارپوریشن کا کہنا ہے کہ جب کورونا دور میں ضمنی انتخابات منعقد کیے جاسکتےہیں تو یہ انتخابات بھی کروائیں جائیں۔

ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کے کنوینر دانش قریشی
ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کے کنوینر دانش قریشی

By

Published : Oct 6, 2020, 7:41 PM IST

آئندہ ماہ گجرات میں اسمبلی کے آٹھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کورونا وائرس کے دور میں انتخابات کرانے سے ایک طرف لوگ پریشان ہیں تو دوسری جانب گجرات میں میونسپل کارپوریشن انتخابات بھی نومبر یا دسمبر میں ہو سکتے ہیں، لیکن بڑی تعداد میں جہاں لوگ اس الیکشن کو ملتوی کرانے کی مانگ کر رہے وہیں ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کارپوریشن انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

کارپوریشن الیکشن کو وقت پر کرانے کی مائنوریٹی فورم کی مانگ
اس تعلق سے ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کے کنوینر دانش قریشی نے کہا کہ کورونا کے دور میں تین نومبر کو جب الیکشن کمیشن بہار میں الیکشن کرواسکتی ہے، گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہو سکتے ہیں تو میونسپل کارپوریشن انتخابات بھی منعقد کروائے جاسکتے ہیں اور اسے ملتوی کروانے کے مانگ کے پیچھے سیاست ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جو گائیڈلائن طئے کیے گئے ہیں، انہیں گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن انتخابات کیے جاسکتے ہیں، لہذا کارپوریشن کے الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اب لوگوں کو اپنے ووٹنگ کے حق کو استعمال کرنے اور حکومت سے حساب مانگنے کا وقت اب آگیا ہے۔اسلئے ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات بھی وقت پر منعقد کئے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details