احمدآباد کے جمالپور علاقے میں ڈرینیج کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے سبب یہاں کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں جمال پور علاقے کی اے آئی ایم کی کاؤنسلر افسانہ بانو چشتی نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے سالانہ بجٹ میٹنگ میں جمال پور علاقے کے لیے ایک ریہیب پروجیکٹ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ Drainage Problem in Jamalpur area of Ahmedabad
اس تعلق سے جمال پور ایم آئی ایم کی کاؤنسلر افسانہ بانو چشتی نے کہا کہ علاقے میں ڈرینیج لائن کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس علاقے میں برسوں پرانی ڈرینج ہے، یہاں چھوٹی چھوٹی پول، اور چالیاں موجود ہیں۔ جہاں گٹر کا پانی ہر گھر میں بھر جاتا ہے اور آلودگی پھیل جاتی ہے۔ اس سے پینے کا پانی بھی آلودہ ہوجاتا ہے۔ جس سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں۔ ہر روز لوگ ہمارے پاس گندے پانی، اور فلو گٹر کی لوگ شکایت لےکر آتے ہیں۔