احمد آباد:احمد آباد میں واقع سرخیز اربن ہیلتھ سینٹر کی مرمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سماجی کارکن شوکت حسین ملک کی جانب سے ایک مکتوب لکھا گیا ہے۔ اس مکتوب میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو شوکت حسین ملک نے بتایا کہ احمدآباد کے سرخیز علاقے میں ایک اربن ہیلتھ سینٹر موجود ہے جو بہت ہی قدیم ہے اور ابھی بہت ہی خستہ حالت میں نظر آرہا ہے۔ اس اربن ہیلتھ سینٹر میں موجود میڈیکل آفیسر کے چیمبر، برتھ ڈیتھ کی آفس اور فیلڈ ورک کرنے والی خواتین کے چیمبر کی چھت بہت ہی زیادہ خستہ حالت میں نظر آرہی ہے۔ ان چھتوں پر سے پلاسٹر اکھڑ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے کبھی بھی یہ چھت کسی پر بھی گر سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اور پنکھوں کے آس پاس بھی پلاسٹر نکل چکا ہے اور پنکھے بھی جھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ پنکھے بھی کسی بھی وقت کسی کے بھی سر پر گر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: