اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوالی کی چھٹیوں کے بعد پرائمری اسکولز دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

گجرات میں کورونا وائرس کے سبب پرائمری اسکولز کی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن چل رہی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے آنے والے دنوں میں پرائمری اسکولز میں تعلیم کا سلسلہ شروع کرائے، کیونکہ اسکولز بند رہنے کی وجہ سے سےبچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

پرائمری اسکولز
پرائمری اسکولز

By

Published : Aug 8, 2021, 2:28 PM IST


کورونا وائرس کی دوسری لہر ختم ہونے کے باوجود گجرات میں پرائمری اسکولز بند ہیں۔ ایسے میں بورڈ آف ٹرسٹیز کی جانب سے گجرات کے وزیر تعلیم بھوپیند سنگھ چوڑاسما کو ایک خط لکھا گیا ہے کہ دیوالی کی چھٹیوں کے بعد پرائمری اسکولز کو دوبارہ کھولے جائیں. جبکہ ریاست میں کورونا کی تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر سخت تیاریاں کی جا رہی ہیں

گجرات میں کورونا وائرس کے سبب پرائمری اسکولز کی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن چل رہی ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے آنے والے دنوں میں پرائمری اسکولز میں پڑھائی شروع کریں ۔ کیونکہ اسکولز بند رہنے کی وجہ سے سےبچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے

اس تعلق سے آل گجرات والی منڈل کے صدر نریش شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ نرسری سے لے کرآٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو دیوالی ویکیشن کے کے بعد دوبارہ کھولے جائیں. کورونا کی تیسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو بچوں کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوے اسکول کھولنے کا حکم دیا جائے
مزید پڑھیں:نجی اسکول آپریٹرز کا اسکول کھولنے کا مطالبہ


اس کے علاوہ فیس کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سال 2018 میں اسکولز کی جانب سے مقرر کردہ فیسوں میں کوءی تبدیلی نہیں کی جائے اور والدین کو اسی بنیاد پر 50 فیصد فیس چھوٹ کا فائدہ دیا جاے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details