احمد آباد: احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے وی ایس ہسپتال کی تزئین و آرائش میں تاخیر مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ جس پر اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں اپنے غم غصے کا اظہار کیا ۔ اس تعلق سے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کارپوریشن میں کہا کہ وی ایس ہسپتال کے لیے سال 2023-24 کے شروع میں ہی 189.00 کروڑ کا بجٹ منظور کیا گیا ۔ اس ہسپتال سے نہ صرف احمد آباد بلکہ ریاست کے باہر سے بھی غریب اور متوسط طبقے کے مریض آکر علاج کرواتے ہیں۔ لیکن ہسپتال کی خستہ حالی کے سبب یہاں کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ اس لیے یہاں جلد از جلد مرمتی کا کام کیا جائے۔
Ahmedabad VS Hospital وی ایس ہسپتال کی تزئین و آرائش کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ - گجرات نیوز
احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے وی ایس ہسپتال کی تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر سے متعلق آواز بلند کی۔
انہوں نے کہا ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ کی چھت گرنے کا شدید خطرہ ہے۔ ہسپتال کی تزئین و آرائش کی صرف بات کی جارہی ہے، حکمراں جماعت بی جے پی کو مجبور کیا گیا کہ وہ وی ایس ہسپتال کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ شروع کرے اور اس کی تزئین و آرائش کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ وی ایس ہسپتال کی تزئین و آرائش میں تاخیر کی وجہ سے و مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانوں کو خطرہ ہے۔ ہسپتال کی خدمت انسانی زندگی سے متعلق ایک خدمت ہے جس کی بنیادی توجہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ہے۔اس لیے کانگریس پارٹی غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کے فائدے کے لیے وی ایس ہسپتال کی تزئین و آرائش کے لیے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : VS Hospital وی ایس ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے گجرات ہائی کورٹ میں پی آئی ایل