گجرات میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وہیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات کا احمد آباد ضلع سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب اموات کی تعداد 100 کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم پورے گجرات میں اس وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 'احمد آباد میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے 105 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست گجرات میں کورونا کے 247 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس سے ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 3548 ہو گئی ہے۔