اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: داؤدی بوہرا جماعت نے عالمی یوم ماحولیات منایا - شجر کاری کا پیغام

احمدآباد کے آسٹوڈیا علاقے میں موجود داؤدی بوہرا جماعت کے لوگوں نے انجمن سیفی تنظیم کے زہر اہتمام یوم ماحولیات منایا۔ اس موقع پر توکتے طوفان کے دوران جو درخت گر گیے تھے، اسی جگہ پر نیے درخت لگائے گیے اور بچوں کو پودے تقسیم کر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کا پیغام دیا گیا۔

احمدآباد کے داؤدی بوہرا جماعت نے عالمی یوم ماحولیات منایا
احمدآباد کے داؤدی بوہرا جماعت نے عالمی یوم ماحولیات منایا

By

Published : Jun 5, 2021, 4:56 PM IST

عالمی یوم ماحولیات کے اس خاص موقع پر بی جے پی رہنما میور دوئے اور اے آئی ایم آئی ایم (احمدآباد) کے کاؤنسلر مشتاق کھادی والا سمیت وہرا جماعت کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

احمدآباد: داؤدی بوہرا جماعت نے عالمی یوم ماحولیات منایا

اس تعلق سے داؤدی وہرا انجمن سیفی جماعت احمدآباد کے صدر مصطفے معیدی نے کہا کہ ہمارے جماعت کے سیدنا صاحب نے آج سے تیس سال قبل برہانی فاؤنڈیشن کا ایک ادارہ قائم کیا تھا۔ اس وقت بھی انہوں نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی بات کہی تھی۔ اس وقت سے اب تک ہم ہر سال شجرکاری کرتے آ رہے ہیں۔

احمدآباد کے داؤدی بوہرا جماعت نے عالمی یوم ماحولیات منایا

انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے بہت سارے فائدے ہیں، گندگی دور ہوتی ہے، آکسیجن ملتا ہے۔ اس لئے آج ہم سب ایک ہو کر یوم ماحولیات منا رہے ہیں۔ ایسے میں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہندوستان کی ترقی ہو اور کورونا وائرس سے ہم سب کو نجات ملے۔

اس موقع پر بی جے پی رہنما میور دوے نے کہا کہ داودی وہرا کے جماعت کے ساتھ آج ہم نے قومی ہکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے یوم ماحولیات منایا۔ توکتے طوفان کے دوران یہاں دو درخت گر گیے تھے، اسی جگہ پر دو نیے پودے ہم نے لگائے ہیں۔

احمدآباد کے داؤدی بوہرا جماعت نے عالمی یوم ماحولیات منایا

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں آکسیجن لینے لیے ہمیں پیسے خرچ کرنے پڑ رہے، در در بھٹکنا پڑ رہا۔ اس لیے آکسیجن کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں اور محلوں میں پیڑ لگانا جاہیے تاکہ دوبارہ آکسیجن کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وہیں یوم ماحولیات کے اس پروگرام میں حصہ لینے والے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (جمال پور) کے کاؤنسلر مشتاق کھادی والا نے کہا کہ ہم داودی وہرا جماعت کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ہمیں مدعو کیا اور ہم نے شجر لگا کر ایک نیک کام کیا۔ ہماری یہ کوشش جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ جو درخت توکتے طوفان میں گر گیے ہیں، وہاں نیے درخت جلد از جلد لگانے کے لیے میں محکمہ باغیچہ احمدآباد سے بھی درخواست کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details