اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات کے ساحل سے 18 مئی کو طوفان 'توکتے' کے ٹکرانے کا امکان

بحیرہ عرب میں اٹھنے والے گردابی طوفان 'توکتے' کے اگلے 12 گھنٹے میں مزید جلد (سیویئر) اور 24 گھنٹے میں بے حد تیز (ویری سیویئر) زمرے کے طوفان میں تبدیل ہونے اور 18 مئی کو گجرات کے نالیا اور پوربندر کے درمیان، ساحل سے ٹکرانے کا امکان کا اظہار کیا گیا ہے۔

cyclone tauktae is likely to hit the gujarat coast on may 18
گجرات ساحل سے 18 مئی کو طوفان ’توکتے‘ کے ٹکرانے کا امکان

By

Published : May 15, 2021, 2:48 PM IST

محکمہ موسمیات سے آج موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کے بے حد تیز طوفان میں بدلنے اور گجرات ساحل سے ٹکرانے کے دوران ہواؤں کی رفتار 155 سے 175 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہو سکتی ہے۔ اسی کے ساتھ شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔

فی الحال اس کے آس پاس ہواؤں کی رفتار 85 سے 95 کلومیٹر ہے جو آج دیر رات تک 110 سے 135 کلو میٹر فی گھنٹہ اور کل تک 155 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔ مشرقی وسطیٰ اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں اٹھنے والا یہ طوفان آج صبح 05:30 بجے گجرات کے ویراول ساحل سے 960 کلو میٹر جنوب۔جنوب مشرق میں واقع تھا۔

اس کے 18 مئی کی دوپہر سے شام تک گجرات میں پوربندر اور نالیا کے درمیان، ساحل سے ٹکرانے اور گذرنے کا امکان ہے۔ اس درمیان، ریاستی حکومت طوفان کے گجرات کی جانب بڑھنے کے الرٹ کے پیش نظر متحرک ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ طوفان کی رفتار اور سمت پر باریکی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس حساب سے تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ ادھر کسی بھی صورت سے نمٹنے کے لیے اڑیسہ سے بھی این ڈی آر ایف کی کچھ ٹکڑیوں کو گجرات بلایا جا رہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ساحلی علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details