امفان کے بعد گجرات میں اب نسرگ طوفان دستک دے رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شمالی مہاراشٹر اور جنوبی گجرات کے ساحلی علاقوں کےلیے الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے اور ڈپریشن سمندری طوفان نسرگ میں تبدیل ہونے والا ہے۔
اطلاعات کے مطابق طوفان نسرگ 3 جون کو رائے گڑ ضلع میں ہری ہریشور اور دمن کے درمیان شمالی مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
گجرات میں انتظامیہ کی جانب سے این ڈی آر ایف کی 13 ٹیموں کو اور مہاراشٹرا میں 16 ٹیموں کوتعینات کیا گیا جبکہ ایک ایک ٹیم دیو دمن اور دادرا نگر حویلی میں تعینات کیا گیا ہے۔