اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 3123 ہوگئی

ریاست گجرات میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گجرات: کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 3123 ہوگئی
گجرات: کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 3123 ہوگئی

By

Published : Sep 8, 2020, 10:23 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3123 ہوگئی ہے، وہیں 1330 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 105671 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 86034 سے زائد ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1276 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16514معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 89مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 16425 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گجرات: کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 3123 ہوگئی

گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 2853371 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں175 احمدآباد میں 149 وڈودرا میں 91 گاندھی نگر میں 20 بھاونگر میں 31بناس کانٹھا میں 19، راج کوٹ میں 96 سریندر نگر میں35 ، امریلی میں 24جام نگر میں 94 اور مہسانہ میں 22 ،کچھ میں35 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details