گجرات کے احمدآباد میں 26 جولائی 2008 کو ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے کو منگل کے روز ایک خصوصی ٹرائل کورٹ نے اس معاملے کو ایک منظم سازش قرار دیا۔ اور خصوصی سیشن جج اے آر پٹیل نے اس معاملے میں 77 میں سے 49 ملزمین 49 accused in Ahmedabad serial bomb blast case کو قصوروار قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ 28 ملزمین کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا۔
اس معاملے میں سرکاری وکیل سدھیر بھرم بھٹ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج خصوصی عدالت میں 26 جولائی 2008 کو ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے کی سماعت ہوئی ہے جس میں بچاو پکش کے وکیل نے سزا کے اعلان کے لیے 3 ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔ تاہم عدالت کی جانب سے سزا کا اعلان 11 تاریخ کو کیا جائے گا۔