اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس کے 778 نئے معاملات - گجرات میں کورونا وائرس

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 778 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9944 سے تجاوز کر گئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس
گجرات میں کورونا وائرس

By

Published : Jun 8, 2021, 10:19 AM IST

ریاست گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2613 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 790906 سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 16162 ہے، جس میں سے 363مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 15799 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس
محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 113، سورت میں 76، بڑودہ میں 131، گاندھی نگر میں 5، بھاؤنگر میں 7، بناس کانٹھا میں 10، راجکوٹ میں 24، سریندر نگر میں 4، پاٹن میں 5، امریلی میں7، جام نگر میں 15، مہسانہ میں 9، جب کہ کچھ علاقہ میں 9، نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details