اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 50 روپے - Coronavirus: Platform ticket

کورونا وائرس کے پیش نظر گجرات میں مغربی ریلوے کے سبھی بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت منگل سے 50 روپے کر دی گئی۔

کورونا وائرس: پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت بڑھ کر 50 روپے
کورونا وائرس: پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت بڑھ کر 50 روپے

By

Published : Mar 17, 2020, 3:03 PM IST

ڈویژن کے تعلقات عامہ کے افسر پردیپ شرما نے بتایا کہ مغربی ریلوے کے احمد آباد ڈویژن کی طرف سے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آج سے ڈویژن کے احمد آباد، گاندھي دھام، پالن پور، بھج، مهہسانہ ، ويرم گام، مينی نگر، ساماكھيالي، پاٹن، اونجھا، سدھ پور، سابرمتی سمیت تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح دس روپے سے بڑھاكر 50 روپے کر دی گئی ہے، تاکہ اسٹیشنوں پر بھیڑ کادباؤ کم کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details