اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 2190 معاملوں کی تصدیق - اردو نیوز گجرات

گجرات میں کورونا وائرس ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے اور اب گجرات میں کورونا وائرس کے 2100 سے زائد نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

coronavirus in gujarat: 2190 new coronavirus
گجرات میں کورونا وائرس کے 2190 معاملوں کی تصدیق

By

Published : Mar 27, 2021, 10:01 AM IST

اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4479 پر پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 2190 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 281707 پر پہنچ گئی ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1422 افراد کو ہوسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 10134 ہے جس میں سے 83 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 10051 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں:

احمدآباد: موسیٰ سہاگ قبرستان کی چہار دیواری کا کام عوامی امداد سے

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 604، سورت میں 609، وڈودرا میں 165، گاندھی نگر میں 22، بھاونگر میں 32، بناس کانٹھا میں 9،راجکوٹ میں 139، سریندر نگر میں 17، پاٹن میں45، امریلی میں 20، جام نگر میں 23، مہسانہ میں 19 اور کچھ میں 20 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details