اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی پیدائشی ریاست گجرات میں بھی کورونا کے معاملات میں تشویشناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حالانکہ گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تھوڑی کمی درج ہوئی ہے لیکن نیے معاملوں کی تعداد مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 620معاملے سامنے آئے ہیں تو وہیں اس دوران بھی 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
احمدآباد سے زیادہ سورت میں کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے احمد آباد کی بجاے اب گجرات کا ہاٹ اسپاٹ سورت بن گیا ہے۔
محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 32446 ہوگئی ہے حالانکہ مسلسل ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اب تک گجرات کے کل معاملوں میں سے 23670 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔