ریاست گجرات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 44 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست کے محکمۂ صحت کی طرف سے جاری سرکاری اطلاع کے مطابق اس مدت میں 23 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی بھی ملی ہے اور ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔
کل نئے انفیکشن کی تعداد 54 تھی جب کہ 16 صحت یاب ہوئے تھے۔ کل بھی کوئی موت نہیں ہوئی تھی۔
آج ضلع اور بڑے شہرو ں کو ملاکر احمد آباد میں نو، سور ت میں آٹھ، وڈودرہ میں 11، کچھ میں چار، جام نگر میں تین اور راجکوٹ میں دو نئے معاملے ملے۔