اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے بعد پیر کے روز سے گجرات میں ایک ہزار سے بھی کم نئے معاملے درج کیے گئے ہیں، ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔

corona-virus-situation-in-gujarat
گجرات میں کورونا وائرس کی صورت حال

By

Published : Dec 26, 2020, 10:11 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کافی تیزی سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4200سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4268 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 910 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح گجرات میں اب تک کل 240105 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا سے صحت یاب ہوکر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 225206 پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1114 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 10841 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 66مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 10775 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 9293521 ٹیسٹ ہوئے ہیں،

گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں184، سورت میں 122، وڈودرا میں 107، گاندھی نگر میں 17، بھاؤنگر میں 19، بناس کانٹھا میں 14، راجکوٹ میں 62، سریندر نگر میں 6، پاٹن میں 8، امریلی میں 21، جام نگر میں12، مہسانہ میں 20 جب کہ کَچھ میں 16 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details