اردو

urdu

By

Published : Mar 6, 2021, 10:14 AM IST

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس کیسز میں اضافہ

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے دوبارہ بڑھنے لگے ہیں ۔جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ
کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ




کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 4413 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 شخص ہلاک تو وہیں 515 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 264969 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 405 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 2858 یے جس میں سے 43 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 2815 افراد کی حالت مستحکم ہے۔


محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 113، سورت میں 101 ،وڈودراہ میں 90 ،گاندھی نگر میں 5 ،بھاونگر میں0 ،بناس کانٹھا میں 2 ،راجکوٹ میں 46، سریندر نگر میں2 ،پاٹن میں0 ،امریلی میں 2، جام نگر میں 7 ،مہسانہ میں 8 ،کچھ میں11 نئے معاملے معاملے سامنے آئے ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details