اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد نئے معاملے

ریاست گجرات میں نئے کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے ساتھ ساتھ اس مہلک وبا سے مرنے والے کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

image
image

By

Published : Aug 7, 2020, 10:56 AM IST

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں میں 2500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب ریاست میں اب تک کورونا وبأ سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 584 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 34 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 67 ہزار 811 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 59 ہزار 322 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 917 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات کے چند علاقوں میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ سورت (184)، آحمدآباد (137)، وڑودرا (95)، گاندھی نگر (19)، بھاؤنگر (21)، بناس کانٹھا (2)، راجکوٹ (71)، سریندر نگر (18)، پاٹن (7)، امریلی (20)، جام نگر (27)، مہسانہ (34) اور کچھ میں 34 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details