گجرات میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی کل تعداد 17632 پر پہنچ گئی ہے، گجرات میں کل 1092 افرادکورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک دن میں 1114 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گجرات: کورونا وائرس کے کل 17632 معاملات درج
ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 415 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس
ریاست میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11894 ہو گئی ہے تاہم ان میں سے 62 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور 4584 مریض مستحکم ہیں۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 415 نئےکیسز درج کیے گئے ہیں، جن میں احمدآباد سے 279، سورت سے 58 ، وڈودرا سے 32 ، گاندھی نگر سے 15 ، مہسانہ سے 5، پنچ محال کچھ سریندر نگر سے 2-2 ، بناسکانٹھا پاٹن نرمدہ ولساڑ اور نوسارء سے 1-1 ، معاملے سامنے آئے ہیں۔