کورونا وائرس کے پیش نظر بڑے بڑے پروگرام اور تقریبات منسوخ کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ سیاستدان بھی اپنا دورہ منسوخ کرتے نظر آرہے ہیں۔
ایسے میں میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی وجہ سے احمدآباد میں کانگریس کی 12 مارچ سے شروع ہونے والی گاندھی سندیش یاترا کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دراصل کورونا وائرس کے تعلق سے گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر امت چاوڑا نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ' گجرات کانگریس نے 12 مارچ سے 6 اپریل تک گاندھی سندیش یاترا شروع کرنے کا فیصلہ لیا تھا لیکن کورونا وائرس سے عام لوگوں کی صحت کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حکومتی ہند کی ایڈوائزری کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس پروگرام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احمد آباد کے سال سابرمتی آشرم سے 12 مارچ کو شروع ہونے والی یہ یاترا 6 اپریل کو ختم ہونے والی تھی 27 دنوں میں یہ یاترا 386 کلومیٹر کا سفر طے کرنے والی تھی۔