ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پھر اضافہ نظر آرہا ہے جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں کے بعد گجرات میں 2410 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اسی ضمن میں آج گجرات میں 2410 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے واضح رہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں دوسری جانب گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو ہلاک تاہم وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے 2410 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک پازیٹیو معاملے سامنے آتے جارہے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 292584 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2015 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے یاد رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12996 معاملے ایکٹیو ہے، ان میں سے 155 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 12841 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 613، سورت میں 464، وروڈرا میں 292، گاندھی نگر میں 27، بھاؤنگر میں 33، بناس کانٹھا میں 12، راجکوٹ میں 179، سریندر نگر میں 14، پاٹن میں 27، امریلی میں 24، جام نگر میں 32، مہسانہ میں 31 اور کَچھ میں 24 معاملے درج ہوئے ہیں۔
گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے جبکہ ادھر کئی دنوں سے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔