اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 665 نئے کیسز سامنے آئے

گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور اس مہلک وبأ سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کمی آرہی ہے۔

image
image

By

Published : Jan 7, 2021, 11:21 AM IST

جان لیوا وبأ کورونا وائرس سے گجرات میں اب تک 4،329 سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طار افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں اسی دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 665 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک کل 2،49،246 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبأ کو شکست دے کر اپنے ڈسچارج ہونے والوں کی کل تعداد 2،36،323 ہوگئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 897 افراد کو مختلف اسپالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

ڈیلی رپورٹ

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں صرف 8،594 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 60 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اس وبأ سے متاثرہ 8،534 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ اسی کے ساتھ ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے 99 لاکھ 55 ہزار 664 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 135، سورت میں 105، وڈودرا میں 100، گاندھی نگر میں 10، بھاونگر میں 5، بناس کانٹھا میں 5، راجکوٹ میں 61، سریندر نگر میں 4، پاٹن میں 6، امریلی میں 5، جام نگر میں 3، مہسانہ میں 7 اور کچھ میں 11 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details