اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 1402 نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 1402 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں اس دوران 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کے 1402 نئے معاملے
گجرات میں کورونا کے 1402 نئے معاملے

By

Published : Sep 23, 2020, 10:37 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ریاست میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3355 ہو چکی ہے۔

گجرات میں کورونا کے 1402 نئے معاملے

وہیں گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 1402 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل ایک لاکھ 26 ہزار 169 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 1 لاک 6 ہزار 412 ہے۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1321 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 179، حمدآباد میں 159، وڈودرا میں 96، گاندھی نگر میں 26، بھاونگر میں 34، بناس کانٹھا میں 46، راج کوٹ میں 105، سریندر نگر میں 12، پاٹن میں 19، امریلی میں 29، جام نگر میں 101، مہسانہ میں 32 اور کچھ میں 33 معاملے درج کیے گئے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: سورت میں عمارت منہدم، تین ہلاک

واضح رہے کہ 'موجودہ وقت میں ریاست بھر میں 16402 معاملے ایکٹیو ہے۔ ان میں سے 92 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 16310 افراد کی حالت مستحکم ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details