اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا مریض کی تعداد 179 پر پہنچی

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے 19 مارچ سے گجرات میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جو اب یہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 179 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد اس وبا سے جان گنواچکے ہیں

گجرات میں کورونا مریض کی تعداد 179 پر پہنچی
گجرات میں کورونا مریض کی تعداد 179 پر پہنچی

By

Published : Apr 8, 2020, 12:12 PM IST

کورونا وائرس کے تعلق سے پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفر گجرات ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد کے تعلق سے جانکاری دی اور کہا کہ کورونا کے تیزی سے معاملے بڑھ رہے ہیں ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم ہوسٹ اسپوٹ بھی اس لیے بنا دیے گئے ہیں اور کورونا متاثر علاقوں میں کلسٹر کردیا گیا ہے۔

تاہم اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں 179 پوزیٹیو کیس ہوچکے ہیں اور کورونا وائرس سے اب تک 16 لوگوں کی گجرات میں موت ہو چکی ہے۔

احمدآباد، سورت اور بھاونگر، وڈودرا میں جیسے شہروں میں کورونا کے سبب 16 افراد ہلاک ہوے ہیں اور گجرات میں 4 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا مثبت مریض

احمدآباد 83
سورت 23
راجکوٹ 11
وڈودرا 13
گاندھی نگر 13
کچھ میں 2
بھاونگر میں 13
مہسانہ 2
گیر سوم ناتھ 2
پوربند 3
پنچ مہال 1
پاٹن میں 5
چھوٹا ادے پور 1
جام.نگر 1
موربی 1
آنند 1
سابر کانٹھا 1

معاملے درج کیے گئے ہیں۔


کورونا سے اب تک گجرات میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہوئی ہے۔
احمدآباد 5
سورت 4
بھاونگر2
وڈودرا 2
پنچ مہال 1
جام. نگر 1
پاٹن 1

تاہم اب تک گجرات میں کل 12299 افرادکو قرنطین کیا گیا ہے۔ جس میں سے 418 افراد کو قرنطین کے خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اب تک گجرات میں کورونا کے لیے کل 3972لوگوں کا لیبوریٹری چیک اپ کرایا گیا ہے۔ جس میں سے 179 مثبت اور 3562 منفی معاملے درج کیے گئے ہیں۔ فی الحال 231 ٹیسٹ رپورٹ آنے باقی ہے۔ اس کے علاوہ اب تک25 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details