گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ اس کے باعث ریاست کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کے 12000 سے زائد نئے معاملات درج کیے جا رہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5740 ہو گئی ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 125 افرد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12553 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 350865 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4802 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
گجرات: کورونا وائرس کے 12553 نئے معاملات - etv bharat urdu
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5740 ہو گئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس
واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 84126 ہے جس میں سے 361 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 84765 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 4821، سورت میں 1849، وڈودرا میں 475، گاندھی نگر میں 171، بھاونگر میں 149، بناس کانٹھا میں 227، راجکوٹ میں 397، سریندر نگر میں 80، پاٹن میں185، امریلی میں 98، جام نگر میں 307، مہسانہ میں 495، کچھ میں 200، نیے معاملات درج کئے گئے ہیں۔