کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3682پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں کورونا کے 1021 نئے کیسز درج
گجرات میں کورونا کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے بھی کم ہو رہے ہیں جبکہ ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1021 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 5691372 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 168، احمدآباد میں 164، وڈودرا میں 75، گاندھی نگر میں 14، بھاونگر میں 9، بناس کانٹھا میں 20، راجکوٹ میں 67، سریندر نگر میں 22، پاٹن میں 14، امریلی میں 19، جام نگر میں11 اور مہسانہ میں 29، کچھ میں 13 معاملے درج ہوئے ہیں۔