اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا کے روزانہ 1300 نئے کیسز

وزیراعظم نریندر مودی کے ہوم ٹاؤن گجرات میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد سے ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Sep 5, 2020, 10:30 AM IST

ریاست میں اب تک کل 101695 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 82398 سے زائد ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1218 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس

واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں 16219معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 92 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 16127 افراد کی حالت مستحکم ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 75453 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ معاملات سور ت میں181، احمدآباد میں 10، وڈودرا میں 89، گاندھی نگر میں 20، بھاونگر میں 40، بناس کانٹھا میں 24، راج کوٹ میں 105، سریندر نگر میں 14، پاٹن میں 30، امریلی میں26، جام نگر میں 99، مہسانہ میں 26 اور کچھ میں 15 معاملات درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details