ریاست گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3048 پر پہنچ گئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1305 نیے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 99050 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 80054سے زائد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1141 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔