اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میں بنائی گئی کورونا چیک پوسٹ - کوٹ ایریا کو بفر زون بنا دیا

کورونا کے بڑھتے قہر کے دوران احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے احمدآباد کے کوٹ ایریا کو بفر زون بنا دیا اور تمام سڑکوں پر 'کورونا چیک پوسٹ' تعمیر کردی تاہم کوٹ کے علاقے جو بھی داِخل ہو رہا ہے اس کا سب سے پہلے میڈیکل ٹیمز نے چیک اپ کرنا شروع کیا ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 8, 2020, 8:03 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز احمد آباد شہر میں پائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوٹ کے علاقے میں بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کی وجہ سے علاقے کو بفر زون کردیا ہے۔

متعلقہ تصویر

اس کے علاوہ آج سے احمدآباد کے نہروب ریج پر گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کوٹ کے علاقے جانے والی تمام سڑکوں پر 'کورونا چیک پوسٹ' بھی بنا دی گئی ہے۔

متعلقہ تصویر

اب سے جو لوگ کوٹ علاقے میں داخل ہوتے ہیں یا باہر جاتے ہیں انہیں روک کر ان کا چیک اپ ​​تھرمل گن کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تصویر

ایلیس برج سے کوٹ ایریا، آشرم روڈ تک جانے والے ون وے روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے، دیر رات کل کوٹ کے علاقے میں تمام نو گیٹوں پر ایک چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہے اور آج صبح سے چیکنگ شروع کردی گئی ہے

آپ کو بتا دیں کہ گجرات میں کورونا کے فی الحال 179 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جس میں تقریبا آدھی تعداد احمدآباد کے لوگوں کی ہے احمدآباد میں کورونا کے 83 کیسز درج کیے گئے ہیں اسی لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے چیک پوسٹ بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز احمد آباد شہر

ABOUT THE AUTHOR

...view details