اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کا دو سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

گجرات میں راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لیے الیکشن 26 مارچ کو ہونے والا ہے جس میں پانچ امیدوار ہیں۔ ایسے می‍ں کانگریس کے سینیئر ترجمان بدرالدین شیخ نے دعوی کیا کہ کانگریس دونوں سیٹیوں پر جیت حاصل کرے گی۔

گجرات راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کا دو سیٹیں جیتنے کا دعویٰ
گجرات راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کا دو سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

By

Published : Mar 14, 2020, 5:18 PM IST

Updated : Mar 14, 2020, 7:02 PM IST

بدرالدین شیخ نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت روشن آرا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی جیت طے ہے بی جے پی چاہیے کچھ بھی کرلیں لیکن کانگریس کے دونوں امیدواروں کو جیت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سے ہی اراکین اسمبلی کی خرید فروخت کا کام کرتی آئی ہے اس وجہ سے کانگریس اپنے اراکین اسمبلی کو بچانے کے لیے کسی دوسری جگہ بھی لے جا سکتی ہے۔ اور کراس ووٹنگ سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کانگریس کرنے کو تیار ہے۔ کانگریس کو تمام اراکین اسمبلی کے ووٹ حاصل ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کانگریس کو بھی اس بار بی جے پی سے کچھ ووٹ حاصل ہو سکتے ہیں۔

کانگریس کے سینیئر ترجمان بدرالدین شیخ سے خصوصی بات چیت

دراصل گجرات میں 26 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے بی جے پی اور کانگریس کے تمام امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کل داخل کر دیا ہے جس میں کانگریس کے سینیئر ترجمان شکتی سنگھ گوہل اور سابق گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر بھرت سنگھ سولنکی اور بی جے پی سے ابھیے بھاردواج ، رمیلا بارا اور نرہری امین کاشمار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات راجیہ سبھا الیکشن کے لیے 4 سیٹوں خالی ہیں لیکن امیدوار پانچ ہیں۔ فی الحال 182 اسمبلی سیٹیں ہیں لیکن اس میں بھی 179 ہی ایم ایل ایز ہیں۔ جس میں بی جے پی کے 103،کانگریس کے 72،بی ٹی پی کے 2،این سی پی کے 1،اور آزاد امیدوار 1 تاہم 3 سیٹیں خالی ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2020, 7:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details